اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ افغانستان میں لاکھوں لوگ غربت اور بھوک کا شکار ہیں۔
بیسلے نے کہا کہ اگر انہیں چند دنوں میں فوری فنڈنگ نہ ملی تو افغانستان میں 90 لاکھ افراد خوراک کی امداد سے محروم ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل، اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ 2023ء میں افغانستان میں 28 ملین سے زیادہ لوگوں کو انسان دوستانہ امدادی سامان کی ضرورت ہے۔