حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 17 مارس , 2022 خبر کا مختصر لنک :

یورپی یونین نے افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولوں کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے

آریانانیوز: یورپی یونین کے رکن ممالک نے طالبان کے لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش میں توسیع کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔


یورپی یونین کے ایک بیان میں کہا گیا ہے: لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ اور کئی بین الاقوامی دستاویزات کی واضح خلاف ورزی ہے کہ جن کا افغانستان ایک رکن ہے۔

اس یونین نے کہا ہے: کوئی بھی مذہبی یا سماجی دلیل اس طرح کے غیر مساوی سلوک کا جواز پیش نہیں کر سکتی ہے۔

یورپی یونین نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم سے محروم کرنا، طالبان کا افغانستانی عوام کے ساتھ اپنے وعدے کو توڑنا اور اس گروہ کا ان ضمانتوں سے پیچھے ہٹنا ہے کہ جو انہوں نے افغانستان کے شراکت داروں کو دی ہیں۔

اس یونین نے مزید کہا ہے کہ یہ فیصلہ طالبان کے زیر اقتدار اندرون ملک قانون کی پابندی کے حصول کے موقعے کو ختم کر دے گا کہ جو ان کی خواہش ہے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں