حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 17 اکتبر , 2024 خبر کا مختصر لنک :

ہم نے اپنے ہمسایوں کے خلاف امریکی خطرے کو بے اثر کر دیا ہے، طالبان

طالبان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزی نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ افغانستان اس سرزمین کے جوانوں کی جدوجہد کی وجہ سے امریکی قبضے سے آزاد ہوا ہے۔


انہوں نے کہا کہ امریکہ کی موجودگی ایران، پاکستان، چین، روس اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے خطرہ تھا اور اب یہ خطرہ ٹل گیا ہے۔ طالبان کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم تمام تاجروں اور قومی اور بین الاقوامی نجی اداروں کے سرمایہ کاروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ افغانستان میں پیدا ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور سرمایہ کاری کریں۔ شیر محمد عباس استانکزی نے افغانستان کے ہمسایہ ممالک پر زور دیا کہ وہ معاشی اور سیاسی شعبوں میں افغانستان کے ساتھ تعاون کریں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں