طالبان کے نائب ترجمان نے اس گروپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد اس ملک میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافے کے حوالے سے پاکستانی وزیر خارجہ کے بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی مسائل کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ کے ان بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے طالبان کے نائب ترجمان بلال کریمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پاکستان کے اندرونی مسائل کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں ہے، مزید کہا کہ پاکستان کے اندرونی مسائل اور مشکلات کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور طالبان اپنے ملک کی سلامتی کے ساتھ ساتھ دوسرے ممالک کے استحکام اور سلامتی کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد پاکستان کو مختلف دہشت گرد حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔