ڈان اخبار کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سرحد پار دہشت گردی میں ملوث عناصر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملک میں دہشت گردی میں ملوث بعض افراد کو طالبان نے افغانستان کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔
جیلانی کے مطابق طالبان نے ان عناصر کو گرفتار کرنے کے بعد پاکستانی حکام کو مطلع کردیا ہے تاہم طالبان حکام نے اب تک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے اور ٹی ٹی پی کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اس گروہ نے سیکورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں اضافہ کیا ہے۔