حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 8 جولای , 2023 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کی غرب اردن میں صہیونی کاروائی کی مذمت

گذشتہ تین مہینوں نے دوران طالبان کی جانب سے غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جاری تیسرے بیان میں افغان حکمران جماعت نے غرب اردن میں صہیونی فورسز کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔


طالبان وزارت خارجہ نے جنین کے کیمپوں پر غاصب صہیونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کاروائیوں کو فوری طور پر روکا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کی ظالمانہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔ مزید جارحیت کی صورت میں حالات زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔

اس سے پہلے طالبان رہنما ملا ہبت اللہ آخونزادہ نے بھی عید قربان کے موقع پر فلسطینی بے گناہ عوام، بچوں اور عورتوں کے خلاف صہیونی جارحیت پر شدید تنقید کی تھی۔

انہوں نے دوسرے ممالک سے اپیل کی تھی کہ صہیونی حکومت کو جارحانہ حملوں سے روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ طالبان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دی ہے اور انسانیت سوز جرائم پر صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں