آریانانیوز: دو افغانستانی ایوی ایشن حکام نے خبر رساں اداروں کو بتایا ہے کہ طالبان نے درجنوں خواتین کو کابل ہوائی اڈے پر محرم مرد کے ساتھ نہ ہونے کی وجہ سے ہوائی جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی ہے۔
العربیہ نیوز ایجنسی نے ان دو حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے کچھ خواتین کے پاس دوہری شہریت تھی اور وہ پاکستان، متحدہ عرب امارات اور ترکی جانا چاہتی تھیں۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو والے ان دو حکام کے مطابق، درجنوں خواتین ملکی اور بین الاقوامی پروازوں میں سوار ہونے کے لیے کابل ہوائی اڈے پر گئی تھیں، لیکن انھیں کہا گیا کہ وہ ایک مرد ساتھی کے بغیر سفر نہیں کر سکتی ہیں۔
طالبان نے ہدایت کی ہے کہ ۷۲ کلومیٹر سے زیادہ سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ ایک مرد رشتہ دار کا ہونا ضروری ہے۔