قطر میں نگران حکومت کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی نگران حکومت کے حوالے نہ کرنے کو ناانصافی اور بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال کچھ ممالک کی درخواست پر اقوام متحدہ کی ایکریڈیٹیشن کمیٹی افغانستان کی نمائندگی نگراں حکومت کو منتقل کرنے کا عمل ملتوی کر دیتی ہے۔ شاہین نے اس بات پر زور دیا کہ نگران حکومت نے تمام بین الاقوامی معیارات پر عمل کیا ہے، لیکن اسے ابھی تک سیاسی وجوہات کی بنا پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔