رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے کہا ہے کہ افغانستان میں 8 ہزار سے زائد صحافیوں نے صحافت کو ترک کردیا ہے۔
تنظیم نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ تقریباً 12 ہزار صحافیوں میں سے دو تہائی سے زائد نے اپنا پیشہ چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 15 اگست 2021 کے بعد سے اب تک 80 فیصد خواتین صحافی اپنا کام چھوڑنے پر مجبور ہوگئی ہیں۔
تنظیم کے اعدادوشمار کے مطابق 2021 کے دوران 547 رجسٹرڈ صحافتی اداروں میں سے نصف سے زائد ادارے اپنی فعالیت بند کرچکے ہیں