آریانانیوز: ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ طالبان نے اپنے حملوں کے دوران اور اسی طرح اقتدار سنبھالنے کے بعد، انتقامی قتل کیے ہیں۔
اس تنظیم کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں تنازع کے فریقین نے گزشتہ سال کے دوران جنگی جرائم سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
اس تنظیم کے مطابق، سنہ ۲۰۲۱ میں افغانستان میں ٹارگٹ کلنگ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ طالبان اور دیگر مسلح گروہ انسانی حقوق کے محافظوں، خواتین کارکنوں، فلاحی کام کرنے والوں اور صحت کے کارکنوں، صحافیوں، سابقہ سرکاری حکام اور سکیورٹی فورسز کے ارکان کی ٹارگٹ کلنگ کے بھی ذمہ دار ہیں۔