آریانانیوز: اقوام متحدہ نے اس سال افغانستان کے لوگوں کو ۴۱ کروڑ ۳۰ لاکھ ڈالر کی فوری معاشی امداد فراہم کی ہے۔
SIGAR، یا ’خصوصی انسپکٹر جنرل برائے تعمیر نو افغانستان‘ نے افغانستانی عوام کے لئے ۴۱ کروڑ ۳۰ لاکھ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کیا۔
اس سے قبل تنظیمِ زراعت و خوراک(FAO) اور ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ افغانستان میں انسانی ہمدردی کی خاطرموسم سرما میں غذائی بحران کو روکنے کے لئے امداد کی گئی تھی، لیکن ملک بھر میں غذائی قلت غیر معمولی سطح پر جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں بحران کو حل کرنے میں مدد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد، معاشی مدد، اور طویل مدت کے لئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔