اقوام متحدہ اور انسانی امداد کے اداروں نے 2023ء کیلئے افغانستان کے امدادی پروگرام کے بجٹ میں کمی کی ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی امداد کے اداروں نے 2023ء کیلئے افغانستان کے امدادی پروگرام کے بجٹ کو 6.4 بلین ڈالر سے کم کر کے 2.3 بلین ڈالر کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے اپنے بیانیے میں مزید کہا ہے کہ خواتین امدادی کارکنوں پر طالبان حکومت کی پابندیاں، آپریشنل صورتحال پر نظر ثانی کا سبب بنی ہیں۔