حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 14 اکتبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان کی موجودہ صورتحال کا مکمل طور پر ذمہ دار واشنگٹن ہے، ترجمان روسی وزارت خارجہ

آریانانیوز: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے ماسکو میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان ایک معاشی اور انسانی بحران کا شکار ہے کیونکہ اسے گزشتہ 20 سالوں میں اجاڑ دیا گیا ہے۔


روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں ہوا اور بدستور ایک سنگین خطرہ بنا ہوا ہے۔

زاخارووا نے افغانستان میں امریکہ کی دو دہائیوں کی موجودگی کو غیر موثر قرار دیا اور کہا کہ واشنگٹن کی افغانستان میں جمہوریت کو جبری مسلط کرنے کی کوشش بھی ناکام ہوئی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بار پھر افغانستان کے منجمد اثاثے ریلیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کا مکمل طور پر ذمہ دار واشنگٹن ہے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں