آریانانیوز: افغانستان کے آزاد میڈیا کی حمایت کرنے والی تنظیم "نی" نے اعلان کیا ہے کہ ان کی تحقیقات کے مطابق گزشتہ سال 32 پرنٹ میڈیا آؤٹ لیٹس بند ہوئے اور اس وقت صرف 4 پرنٹ میڈیا آؤٹ لیٹس کام کر رہے ہیں۔
در ایں اثنا میڈیا تنظیم نی کے سربراہ ظریف کریمی نے کہا کہ نی انسٹیٹیوٹ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں روزناموں اور ہفتہ وار اخبارات کی شکل میں 36 پرنٹ پبلیکیشنز تھے کہ جن میں سے صرف 4 پرنٹ میڈیا باقی بچے ہیں اور یہ بھی بہت کم تعداد میں چھپتے ہیں۔
ظریف کریمی پرنٹ میڈیا کی بندش کی وجوہات کو معاشی مشکلات اور کچھ پرنٹ میڈیا کا آنلائن اشاعتوں کی سمت جانا سمجھتے ہیں۔