آریانانیوز: اقوام متحدہ نے افغانستان میں غذائی عدم تحفظ کی سطح کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تقریباً ۲ کروڑ افراد کو شدید بھوک کا سامنا ہے۔
غذائی تحفظ سے مربوط مراحل کی درجہ بندی کرنے والے نئے مطالعات کے مطابق، افغانستان میں شدید غذائی عدم تحفظ پایا جاتا ہے، اور بگڑتی معیشت اور خشک سالی نے تقریباً ۲ کروڑ افغانستانیوں کو خوراک سے محروم کر دیا ہے۔
اسی سال کے جنوری اور فروری میں اقوام متحدہ کے متعدد اداروں کی مدد سے یہ مطالعات انجام پائے تھے، بشمول اقوام متحدہ کی انجمن خوراک و زراعت، ورلڈ فوڈ پروگرام، اور ان اداروں کی سرپرستی میں کئی غیر سرکاری تنظیمیں بھی اس تجزیے میں شامل تھیں۔