آریانانیوز: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ٹوئٹر پیج پر بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستانی عوام، اور بالخصوص خواتین اور لڑکیوں پر حالیہ پابندیوں سے متعلق طالبان کو جوابدہ قرار دیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان کو اس صورتحال پر جوابدہ قرار دیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے احترام کی ضمانتوں کے باوجود، طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ منظم طریقے سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ عالمی برادری کو طالبان کو جوابدہ قرار دینا چاہئے۔
دریں اثنا، ملک میں خواتین اور لڑکیوں پر روز بروز طالبان مزید پابندیاں عائد کر رہے ہیں، اور طالبان کی وزارتِ امر بہ المعروف نے حال ہی میں کہا ہے کہ ٹی وی پروگراموں کے دوران خواتین کو اپنے چہرے ڈھانپنا ہوں گے۔ طالبان کے اس فیصلے پر سخت ملکی اور غیر ملکی ردعمل سامنے آیا ہے۔