آریانانیوز: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے حالیہ بم دھماکوں کے نئے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم از کم ۵۰ لڑکیاں اور لڑکے مارے گئے ہیں۔
یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر جارج لاریہ اڈاجی نے اپنع ٹویٹر پیج پر لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان میں ۵۰ سے زیادہ لڑکیاں اور لڑکے ہلاک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔
یونیسیف کے اہلکار نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔