آریانانیوز: اقوام متحدہ کے ہائی کمشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین اور بچے انسانی بحران کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
اس ادارے نے ٹویٹ کیا ہے کہ افغانستان میں لاکھوں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور مناسب خوراک اور پناہ گاہ کی تلاش میں ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشن برائے پناہ گزین نے کہا ہے کہ بھاری عطیات بہت ضروری ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین اور لڑکیوں کو حیاتی امداد تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔
ایک اندازے کے مطابق افغانستان میں ۲ کروڑ ۴۴ لاکھ افراد کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور انہیں انسانی امداد کی ضرورت ہے۔