حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 3 جولای , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں امریکی موجودگی کے اختتام پر بھی افغانستان غیر مستحکم: امریکی نمایندے کا اعتراف

ایک امریکی نمایندے نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی افواج کی موجودگی افغانستان میں استحکام نہ لاسکی۔


الجزیرہ کے مطابق، امریکی مسلح افواج کمیٹی کے سربراہ نے افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی کے باوجود افغانستان میں عدم استحکام کے مسئلے پر خیالات کا اظہار کیا۔
امریکی مسلح افواج کمیٹی کے سربراہ نے کہا: ۲۰سال کی موجودگی کے بعد بھی امریکی افواج نے افغانستان کو زیادہ مستحکم نہیں بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: افغانستان کو چھوڑنا برے آپشنوں کی فہرست میں سے سب سے بہتر آپشن ہے۔

اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا: ہم انخلا کی تکمیل تک ان لوگوں کے خروج کی کوشش کرتے رہیں گے جو افغانستان میں ہماری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتے رہے تھے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے افغانستان سے اپنی فوجوں کے انخلا کے عزم کو دہرایا۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا: ہم افغانستان سے اپنی افواج کے انخلا کی ڈیڈلاین پر پابند ہیں اور دیے گئے وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے ہے۔

وائٹ ہاؤس نے مزید کہا: صدر بائیڈن نے افغانستانی رہنماؤں کو اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرنے، اور انسان دوستی اور امن کے قیام کے اقدامات کے لئے امداد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں