حالیہ رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں 92 فیصد سڑکیں غیر پختہ اور غیر معیاری ہیں، جو صحت کی سہولیات تک رسائی میں سنگین چیلنجز پیدا کر رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی خراب حالت کا اثر زراعتی معیشت اور عوام کی روزمرہ زندگی پر بھی پڑ رہا ہے، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لیے ضروری خدمات تک رسائی میں مشکلات بڑھ رہی ہیں۔