اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے طالبان کی پابندیوں پر مبنی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا: “طالبان سادہ احکامات جاری کرکے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز نہیں کرسکتے ہیں۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ ہفتے کینیڈا نے آسٹریلیا، جرمنی اور نیدرلینڈز کے ساتھ مل کر 22 دیگر ممالک کی مدد سے ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے سے متعلق کنونشن کے تحت افغانستان کا احتساب کرنے کے لیے اقدامات کیے۔