حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 21 ژانویه , 2022 خبر کا مختصر لنک :

اقوام متحدہ: طالبان خواتین کو مختلف شعبوں سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کے ایک گروہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان رہنما بڑے پیمانے پر اور منظم طریقے سے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی بنیاد پر امتیازی سلوک اور تشدد کو رائج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


ان ماہرین نے طالبان کی طرف سے بہت سی پابندیوں کے سلسلے میں خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ پالیسییاں جنسی تعصب اور مضر طریقوں کی بنیاد پر خواتین اور لڑکیوں کو مجموعی طور پر سزا دینے کے متبادل ہیں۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان کی پالیسیوں نے خواتین کی نقل و حرکت، اظہار رائے اور عوامی اور سیاسی امور میں شرکت کی آزادی پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ ان کی کام کرنے کی صلاحیت اور ذریعہ معاش کو بھی متاثر کیا ہے اور انھیں مزید غربت کی طرف دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستانی عوام کو درکار انسانی امداد میں اضافے اور تعمیر و ترقی کی خاطر ان کے حق کا احساس دلانے کے لیے اقدامات کریں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں