طالبان کے ادارہ جیل خانہ جات کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس وقت پورے افغانستان میں 17 ہزار سے زائد لوگ مختلف جرائم میں جیل کاٹ رہے ہیں۔
بیان کے مطابق ان افراد میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ مختلف جیلوں میں مقید خواتین کی تعداد 500 سے زائد ہے۔
ادارے کے نائب سربراہ حبیب اللہ بدر نے کہا کہ ملک کی جیلیں عقوب خانہ نہیں ہیں اور طالبان رہنماوں کے حکم کے مطابق جیل حکام قیدیوں پر تشدد کرنے کا حق نہیں رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کی جیلوں میں کوئی بھی سیاسی قیدی موجود نہیں ہے۔