حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 27 آگوست , 2021 خبر کا مختصر لنک :

گوانٹانامو کے سابق قیدی افغانستان کے وزیر دفاع مقرر

طالبان کے ایک ذریعے نے خبر دی ہے کہ گوانٹانامو کے ایک سابق قیدی کو افغانستانی وزارت دفاع کا سربراہ بنایا گیا ہے۔


طالبان کے ایک ذریعے نے میڈیا کو بتایا کہ ملا عبدالقیوم ذاکر، جو گروہ کے ایک رکن ہیں اور گوانٹانامو میں سابق قیدی بھی رہ چکے ہیں، افغانستانی وزارت دفاع کے قائم مقام سربراہ مقرر کیے گئے ہیں۔

نہ تو الجزیرہ نیوز نے اس خبر کے ذریعے کی شناخت ظاہر کی، اور نہ ہی مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔

اناڈولو نے یہ بھی بتایا ہے کہ ذاکر کی عمر ۴۸ سال ہے اور امریکی افواج نے انہیں سن ۲۰۰۱ میں افغانستان پر حملے کے بعد بگرام اڈے میں قید رکھا تھا، اور پھر انہیں گوانٹانامو منتقل کر دیا گیا تھا۔

خبر کے مطابق ذاکر نے اپنی رہائی کے بعد طالبان میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور پھر جنوبی افغانستان کے سرحدی صوبے ہلمند میں فوجی آپریشن کی قیادت بھی کرتے رہے، اور پھر اس گروہ کے فوجی کمانڈر انچیف بن گئے۔ تاہم، سن ۲۰۱۴ میں گروہ کی قیادت کی چاہ کی وجہ سے پیدا ہونے والے اختلافات کے مد ںظر، وہ مستعفی ہوگئے تھے۔

 

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں