حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : پنج‌شنبه, 16 سپتامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

پنجشیر میں لوگوں کا حال تشویشناک ہے: احمد ولی مسعود

افغانستان اور صوبہ پنجشیر کی بگڑتی صورتحال کی یاد دہانی کراتے ہوئے، احمد ولی مسعود نے کہا کہ امداد بھجوانے کا بہترین طریقہ بین الاقوامی چینلز کے ذریعے ہوگا۔


برطانیہ میں افغانستان کے سابق سفیر احمد ولی مسعود، اور ان کے بھائی (جو افغانستان کے سابق فوجی کمانڈر اور سابق وزیر دفاع، اور طالبان سے لڑنے والوں میں نمایاں شخصیت ہیں) نے کہا کہ افغانستان میں، اور بالخصوص وادی پنجشیر میں عام لوگوں کا حال بہت تشویشناک ہے۔

پنجشیر کے عام لوگوں اور غیر عسکری شہریوں کی صورت حال کے بارے میں انہوں نے مزید کہا: وہاں کی صورتحال واقعی طور پر بہت خراب ہے۔ طالبان نے پنجشیر کو سپلائی پہنچنے کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں اور صوبے کا محاصرہ کر لیا ہے؛ لوگوں کی تمام ضروری اشیاء کی فراہمی کو منقطع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: صرف ایک یا دو دن پہلے ہی انہوں نے اس صوبے میں بجلی دوبارہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا، اور صرف یہی ہوا ہے۔ ہم یہ جانتے ہیں کہ مجموعی طور پر افغانستان کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے؛ خوراک اور ادویات کی قلت وغیرہ۔

مسعود نے کہا: بین الاقوامی امداد فراہم کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ایک بین الاقوامی چینل بنایا جائے، یا ایک بین الاقوامی امدادی ایجنسی کے ذریعے، یا شاید ایک آزاد افغانستان چینل قائم کیا جائے جسکو طالبان نے افغانستان میں فعال رہنے کی اجازت دی ہو۔

ایک سوئس یونیورسٹی اور اقوام متحدہ میں افغانستان کے مشن کے زیر اہتمام جنیوا میں منعقد ہونے والے سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے، جس کا موضوع افغانستان تھا، انہوں نے کہا: طالبان غیر ملکیوں کے ساتھ پنجشیر کی شاہراہ لینے آئے تھے۔ جو لوگ پنجشیر کا جغرافیہ جانتے ہیں، وہ اس راستے سے واقف ہیں۔ وہ ایک راستہ لینے آئے تھے، لیکن پنجشیر میں کئی وادیاں ہیں۔

مسعود نے مزید کہا: یہ مت سوچیں کہ انہوں نے شاہراہ چھین لی تو انہوں نے پنجشیر پر قبضہ کر لیا ہے۔ پنجشیر فرنٹ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ہزاروں مقامی افواج پنجشیر وادی میں موجود ہیں اور حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ احمد شاہ مسعود کے بیٹے، احمد مسعود کی کمان میں پنجشیر فرنٹ صوبے اور گردونواح میں طالبان سے لڑ رہے ہیں؛ یہ افغانستان میں عام بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے طالبان کے غلبے کو چیلنج کر رہے ہیں۔

شریک یي کړئ!