حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : یکشنبه, 14 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

“ملک بدری” ترکی جانے والے تارکین وطن کی قسمت بن گئی۔

ترکی کی وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں59 ہزار 40 غیر قانونی مہاجرین کو ملک سے نکال دیا گیا ہے۔



وزارت داخلہ ترکی کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ملک بدر کیے جانے والے مہاجروں کی تعداد میں 136 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ رواں عیسوی سال ابتدائی 7 مہینوں کے دوران ایک لاکھ تراسی ہزار نو سو چونتیس (183,934) غیر ملکیوں کو غیر قانونی طور پر ترکی میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق حراستی مراکز سے 93 مختلف ممالک کے 17 ہزار 942 غیر ملکی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کا عمل جاری ہے، جن میں سے 6,945 افغانی ، 4511 پاکستانی اور باقیوں کا تعلق دنیا کے دیگر91 ممالک سے ہے۔
اس وقت ترکی میں تقریباً 5.5 ملین مہاجرین بس رہے ہیں ، جن میں زیادہ تر شامی اور افغانی ہیں۔ مہاجرین کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ترکی کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔

شریک یي کړئ!

منتخب خبریں