حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 15 سپتامبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

طالبان نے “امر بالمعروف اور نہی عن المنکر” کی وزارت ۲۰ سال کے بعد بحال کر دی

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق، ۲۰ سال بعد، طالبان "امر بالمعروف اور نہی عن المنکر" کی وزارت یا "وزارت اخلاقیات" بحال کر رہے ہیں۔


پچھلے مہینے افغانستان میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد، طالبان نے حال ہی میں ایک عبوری حکومت تشکیل دی ہے اور اپنے وزراء کا اعلان کیا ہے؛ ان وزراء میں سب مرد شامل ہیں جو ماضی میں طالبان کے اراکین رہ چکے ہیں۔

محمد خالد “امر بالمعروف اور نہی عن المنکر” کی وزارت کے سربراہ کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔

وزارت برائے امور خواتین ایک ایسا ادارہ تھا جو سابقہ افغانستانی حکومت میں فعال تھا، لیکن اعلان شدہ طالبانی حکومت میں اس وزارت کی کوئی جگہ نہیں بنی۔

افغانستان کے بڑے شہروں میں مظاہرین نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکومت میں خواتین کو نشستیں دیں، اور پہلے کی نسبت کم جابرانہ طریقے سے ملک کو چلائیں۔

کابل کے کچھ لوگوں کو خدشہ ہے کہ “امر بالمعروف اور نہی عن المنکر” کی وزارت کی بحالی کا مطلب یہ ہے کہ طالبان تبدیلی نہیں چاہتے۔

طالبان کے ترجمان نے تا حال اس وزارت کی بحالی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر طالبان کے ایک رکن نے کہا: محمد خالد، “امر بالمعروف اور نہی عن المنکر” کی وزارت کے سربراہ، ایک مولوی ہیں جو مذہبی قوانین پر مبنی حکمرانی کرتے ہیں۔

“امر بالمعروف اور نہی عن المنکر” کی وزارت کے اپنے خصوصی اختیارات ہوں گے، لیکن اس میں پولیس فورس یا سپاہی نہیں ہوں گے۔ اس وزارت نے ابھی تک اپنی سرگرمیاں شروع نہیں کی ہیں۔ اس وزارت کی ذمہ داریوں میں امر بالمعروف، نہی عن المنکر، اور اسلام کی تعلیم شامل ہیں۔

ایک اور طالبانی رکن نے اپنا نام ظاہر نہ ہونے کی شرط پر کہا: طالبان سے توقع نہیں کی جانی چاہئے کہ طالبان، ماضی کی طرح، اپنی ہدایات پر عمل کروانے کے لیے طاقت کا استعمال کریں گے۔

شریک یي کړئ!