حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : جمعه, 18 نوامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان کی موجودہ خراب صورتحال امریکہ کے حق میں ہے، خلیل زاد

آریانانیوز: افغانستان کی موجودہ خراب صورتحال کے بارے میں امریکہ کے سابق نمائندہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ حالات افغانستان کی عوام کیلئے بہت کٹھن اور دشوار ہیں لیکن امریکہ کے حق میں ہیں۔


امریکہ کے سابق نمائندہ خلیل زاد نے افغانستان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں طالبان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ افغانوں کے ساتھ ملاقات کریں نیز ان کے مطالبات پورے کریں تاکہ انہیں قانونی حیثیت حاصل ہو سکے۔

زلمی خلیل زاد، امریکہ کے ساتھ دوحہ معاہدے پر دستخط کرنے کے حامیوں میں سے ایک تھا، جس نے امریکی فوجیوں کو افغانستان سے خارج ہونے میں مدد کی۔

خلیل زاد نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ «بلاشبہ، یہ جنگ امریکہ کی بھلائی میں ختم ہوئی ہے کیونکہ اس نے اپنے آپ کو جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی کنار کھینچ لیا تھا۔ تاہم افغانستان کی صورتحال نہایت پیچیدہ ہو گئی ہے۔»

خلیل زاد نے مزید بیان کیا کہ عوام الناس معاشی پسماندگی کا شکار نیز بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور ان کا ملک گوشہ نشین ہوگیا ہے۔

شریک یي کړئ!