افغانستان کے لئے یورپی یونین کے دفتر نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کی معاشی اور دیگر بنیادی شعبوں میں مدد کے لئے 140 ملین یورو کی امداد جاری کی گئی ہے۔ ان شعبوں میں تعلیم، صحت، زراعت اور اقتصادی امور شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں طالبان کی جانب سے غیر سرکاری اداروں میں خواتین کو ملازمت کے حق سے محروم کرنے کے بعد اس فنڈ کو روک دیا گیا تھا۔ حالیہ فیصلہ چھ مہینے تک خواتین کے ذریعے نگرانی اور سروے کے بعد کیا گیا ہے۔
یورپی یونین اس فنڈ کو اقوام متحدہ، عالمی بینک اور افغانستان میں موجود دیگر غیر سرکاری اداروں کے حوالے کرے گی جو افغانستان میں مستحق افراد کے درمیان تقسیم کریں گے۔