حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 23 جولای , 2022 خبر کا مختصر لنک :

پاکستانی شدت پسند تنظیموں کے افغانستان میں ۱۱ تربیتی کیمپ قائم: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مانیٹرنگ کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد دو پاکستانی انتہا پسند تنظیمیں، جیش محمد اور لشکر طیبہ نے ملک میں ۱۱ تربیتی کیمپ قائم کر لیے ہیں۔


ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، مانیٹرنگ کمیٹی نے یہ انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل جیش محمد نے پاکستان کی سرحد سے متصل ننگرہار اور کنڑ صوبوں میں ۸ تربیتی کیمپ قائم کر رکھے ہیں، جن میں سے تین کیمپ براہ راست طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔

اس خبر کے مطابق پاکستان کی بھارت مخالف دہشت گرد تنظیم، لشکر طیبہ نے افغانستان میں ۳ تربیتی کیمپ بھی قائم کر رکھے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوال نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ایک سکیورٹی اجلاس میں بتایا کہ بھارت کے خلاف سرگرم شدت پسند تنظیم کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں