یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے افغانستان میں صلح کے عمل کی ممکنہ ناکامی کو دیکھتے ہوئے افغانستان میں مکمل جنگ بندی پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔
الجزیرہ کے مطابق، یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک افغانستان میں طالبان جنگ بندی پر عمل پیرا نہیں ہوتے ہیں، پابندیوں کو اٹھایا نہیں جاسکتا ہے۔
جوزپ بوریل کہا: افغانستان کے لئے ہماری امداد کا انحصار حقوق بشر کا احترام، اچھی حکمرانی پر زور اور بدعنوانی کے خلاف جنگ ہے۔ جب تک مستقل جنگ بندی اور سیاسی عمل پر اتفاق نہیں ہوگا، پابندیوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔
اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں جوزپ بوریل نے اس امکان کا اظہار کیا کہ یورپی یونین کی جانب سے آئندہ ماہ ہونے والے اجلاس میں بیلاروس پر مزید پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔