طالبان نے انقرہ میں ایرو اسپیس کمپنی پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔
نگراں حکومت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے گزشتہ روز ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کمپنی “توساش” پر مسلح حملہ آوروں کے حملے کی مذمت کی ہے جس میں 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ وزارت نے متاثرین کے اہل خانہ، حکومت اور ترکی کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے دردناک واقعات کا اعادہ نہیں ہوگا۔