حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : سه‌شنبه, 8 نوامبر , 2022 خبر کا مختصر لنک :

طالبان کو امریکہ نے نہیں بلکہ افغانستان کو بچانے کے لیے بنایا گیا، طالبان وزارت خارجہ کے ترجمان

آریانانیوز: طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک روسی عہدیدار کے اس دعوے کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ طالبان کو بنانے میں امریکہ کا کردار تھا۔


طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ روسی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف کے اس دعوے کو مسترد کرتی ہے جس میں اس نے طالبان کی اسلامی تحریک کی تشکیل کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا۔

واضح رہے کہ روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے گزشتہ جمعرات کو دعویٰ کیا تھا کہ امریکا نے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے طالبان، داعش اور القاعدہ نیٹ ورک بنایا۔

شریک یي کړئ!
[bws_google_captcha]

منتخب خبریں

    تازہ ترین خبریں