کوری ملز نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے مسئلے پر وزیر دفاع کے مواخذے کا منصوبہ پیش کیا ہے
فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ریپبلیکن قانون دان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے موجودہ حکومت کے اعلی حکام نے ناکافی معلومات کی بناپر یہ اقدام کرکے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ان کے اس اقدام کی وجہ سے تقریبا 200 امریکی ہلاک ہوچکے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان سے انخلاء میں مناسب حکمت عملی اختیار نہ کرنے پر وزیر دفاع لائڈ آسٹن کے مواخذے کی تحریک پیش کی جائے گی۔
ملز نے کہا کہ دو سال گزرنے کے باوجود بائیڈن حکومت کے کسی عہدیدار نے کوئی جواب نہیں دیا۔