افغانستان میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کے سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کریں۔
اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ رامز الکبروف نے کہا: طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت میں ہم ہمیشہ یہ ان کو کہتے سنتے ہیں کہ تعلیم ایک انسانی حق ہے اور حکام اس کے خلاف نہیں ہیں۔ لیکن ہم ان تمام امور پر عمل درآمد دیکھنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستانی لڑکیوں کو اسکول جانا چاہیے۔
رامز الکبروف نے تاکید کی: اقوام متحدہ کی ذمہ داری افغانستان میں متاثرہ افراد تک انسانی امداد پہنچانا ہے؛ طالبان کو تسلیم کرنے کا مسئلہ نہیں۔
افغانستان میں طالبان کو اقتدار میں آئے ۱۰ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک کسی ملک نے انہیں تسلیم نہیں کیا ہے۔