اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستانی خواتین اور لڑکیوں کو پہلے سے کہیں زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے ہم آہنگی انسانی امور (OCHA) نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کے لیے انسانی امداد کا مقصد خوراک، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، تحفظ اور معاش کے مواقع فراہم کر کے خواتین اور لڑکیوں کی مزید مدد کرنا ہے۔
اس ادارے نے کہا ہے کہ افغانستانی خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی حقوق کو نشانہ بنایا گیا ہے اور اب انہیں پہلے سے کہیں زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔
طالبان نے افغانستان پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے خواتین کی آزادی پر وسیع پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ اس گروہ نے سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔