افغانستان میں حکمران جماعت طالبان کے سربراہ ملا ہبت اللہ آخونزادہ نے دستور جاری کیا ہے کہ حکمناموں، ادارہ جاتی اسناد اور قراردادوں میں انگریزی الفاظ کے بجائے پشتو زبان کے الفاظ استعمال کیے جائیں۔
سوشل میڈیا پر نگرانی اور پالیسی بنانے والے ادارے کے معاون مولوی سیف الدین تائب کے دستخط سے جاری ہونے والے اس دستور میں طالبان حکومت کے تمام اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ انگریزی زبان کے الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔