حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 9 اکتبر , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان میں انسانی بحران؛ اقوام متحدہ نے خبردار کیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون، اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ افغانستان ایک انسانی بحران کے دہانے پر ہے، انہوں نے کہا: طالبانی قیادت کے ساتھ افہام و تفہیم پر مبنی بین الاقوامی شراکت داری کی ضرورت ہے۔


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون مارٹن گریفتھس نے تاکید کی کہ افغانستان ایک سنگین انسانی بحران کے دہانے پر ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں طالبان قیادت کے ساتھ افہام و تفہیم پر مبنی بین الاقوامی شراکت داری کی ضرورت ہے۔

گریفتھس نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے افغانستان پر توجہ دینے کو لازم قرار دیتے ہوئے مزید کہا: ستمبر میں جنیوا سربراہی اجلاس میں افغانستان کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس کی اپیل کے جواب میں بہت سخی رد عمل موٖصول ہوئے، لیکن افغانستان میں صورتحال اب بھی خراب ہے۔

انہوں نے کہا: اجلاس میں مجموعی طور پر ۱ ارب ڈالر سے زیادہ کی انسانی امداد کا وعدہ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون برائے انسانی امور نے کہا: افغانستان میں بنیادی مسئلہ پیسہ نہیں، بلکہ اس پیسے کا ضرورت مندوں تک پہنچنا ہے۔

انسانیت سوز کارکنوں کی حفاظت کا سلسلہ بہتر ہو رہا ہے، لیکن ہمیں اب بھی مسائل درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا: ہمیں طالبان قیادت کے ساتھ افہام و تفہیم پر مبنی بین الاقوامی شراکت داری کی ضرورت ہے، تاکہ ہم افغانستان کے تمام لوگوں کے لیے مؤثر طریقے سے کام کر سکیں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں