آزاد انسانی حقوق کمیشن (IHRC) نے افغانستان میں انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات کے لئے ایک فیکٹ فائنڈنگ بین الاقوامی مشن کی مقرری کا مطالبہ کیا ہے۔
کمیشن کے اعلان کے مطابق، فیکٹ فائنڈنگ مشن کو اقوام متحدہ کے ذریعہ مقرر اور تعینات کیا جائے گا اور اس تحیقات کے لئے افغانستانی حکومت مشن کا تعاون کرے۔
آزاد انسانی حقوق کمیشن (IHRC) نے یہ درخواست فاطمہ نتاشا خلیل اور اس کے ملازم احمد جاوید فولاد کے قتل کی برسی کے موقع پر کی۔
کمیشن نے کہا کہ انکی درخواست کے با وجود حکام کی جانب سے ملزموں کی تفتیش، انکی شناخت، قانونی چارہ جوئی یا انصاف کو یقینی بنانے کا کوئی اطمینان بخش جواب موصول نہیں ہوا ہے۔
آزاد انسانی حقوق کمیشن (IHRC) نے کہا ہے کہ میڈیا کارکنان، سول سوسائٹی کے کارکنان، اور انسانی حقوق کے محافظان کی ٹارگٹ کلنگ کے الزامات پر حکام کا توجہ نہ دینا انتہائی افسوسناک ہے۔
کمیشن نے تاکید کی کہ حکومت پر لازم ہے کہ وہ جوابدہ بنیں اور انسانی حقوق اور شہریوں کے حقوق کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے موثر انداز میں لڑیں۔
آزاد انسانی حقوق کمیشن (IHRC) نے اقوام متحدہ کے تحت قائم ہونے والے تحقیقاتی بین الاقوامی مشن کا مطالبہ ٹارگٹ کلنگ، نسلی اور مذہبی اقلیتوں پر حملوں، اور تعلیمی اداروں سمیت شہریوں کے خلاف جرائم سے لڑنے کے لئے کیا ہے۔