حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 31 می , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا سے قبل ہی آسٹریلوی سفارتخانہ بند

آسٹریلوی حکام نے یہ اعلان کیا ہے کہ فوجیوں کی افغانستان سے انخلا سے پہلے ہی وہ اپنا سفارتخانہ بند کر دیں گے۔


اے بی سی کے مطابق، کابل میں سال 2006 میں کھولے جانے والا آسٹریلوی سفارتخانہ، فوجیوں کے خروج سے پہلے ہی مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔

آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اور وزیر خارجہ ماریس پاین نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ یہ بندش عارضی ہوگی اور مستقبل میں وہ اپنے سفارتخانے کو دوبارہ فعال بنائیں گے۔

آسٹریلوی حکام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا: افغانستان سے جلد ہونے والے غیر ملکی افواج کی انخلا کو مد نظر رکھتے ہوئے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ افواج کا افغانستان چھوڑنے سے قبل ہی ہم اپنے سفارتخانے سے انجام دیے جانے والی تمام سیاسی اور فوجی سرگرمیاں معطل کر رہے ہیں۔

اس بیان میں مزید بتایا: افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی ضرورت، اور افواج کے خروج کے بعد ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے مد نظر، آسٹریلوی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ملک کا سیاسی مستقبل مشخص نہیں ہوتا، تب تک کابل میں اپنا سفارتخانہ بند رکھیں گے۔

آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ اگلے کچھ روز میں کابل کا سفارتخانہ بند ہوجائےگا۔

دہشت گردی سے جنگ کے بہانے آسٹریلوی افواج کو افغانستان آئے ہوئے 15 سال سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔ دوسری طرف غیر ملکی افواج کے قبضے کے بعد افغانستان میں افیون اور منشیات کی پیداوار میں 10 گنا تک کا اصافہ ہوا ہے۔ اسکے علاوہ، امریکی افواج کے زیر سایہ ہونے والے دہشت گرد دھماکے اور وارداتیں افغانی مظلوم عوام کی زندگی کا حصہ بن چکیں ہیں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں