حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 14 آگوست , 2023 خبر کا مختصر لنک :

50 ہزار افغان شہریوں کی آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست مسترد

آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2021 میں افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد دو لاکھ افغان شہریوں نے آسٹریلیا میں پناہ دینے کی درخواست دی ہے آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 54ہزار افغان شہریوں کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔


ایس بی ایس سمیت دیگر آسٹریلوی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ آسٹریلیا میں سرگرم ایک گروہ کے اراکین مسترد شدہ درخواستوں کو قبول کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ دو سالوں کے دوران آسٹریلوی حکومت نے 12 ہزار افغانیوں کو ویزے جاری کئے ہیں تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی حکومت نے بیس سالوں کے دوران اس سے تعاون کرنے والے افغانیوں کو بھی ویزا نہیں دیا ہے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں