حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : شنبه, 7 آگوست , 2021 خبر کا مختصر لنک :

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کا عمل ۹۵ فیصد سے بھی زیادہ مکمل

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کا عمل ۹۵ فیصد سے بھی زیادہ مکمل ہو چکا ہے۔


امریکی حکومت نے اعلان کیا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کا عمل ۹۵ فیصد سے بھی زیادہ مکمل ہو چکا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ امریکی افواج باقاعدگی اور ذمہ داری کے ساتھ افغانستان سے نکل رہے ہیں اور اب تک افغانستان سے ۹۸۴ سی۔۱۷ کارگو طیارے واپس آچکے ہیں ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ بھی بتایا کہ اس عرصے کے دوران ۷ عسکری مراکز سرکاری طور پر افغانستانی وزارت دفاع کے حوالے کردیے گئے ہیں۔ بگرام میں سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ گزشتہ جمعہ کو باضابطہ طور پر خالی کر دیا گیا تھا۔

سینٹ کام نے مزید کہا کہ مسمار کرنے والے سامان میں ۱۰۷۴ عسکری ساز و سامان دفاعی لاجسٹک ایجنسی کو بھیجا جاچکا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق، یہ سامان ذاتی، اضافی ہے، اور وفاق کی جانب سے ہے، اور اس کا شمار بڑے دفاعی آلات میں نہیں ہوتا۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ۲۵ اپریل کو اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال کی ۱۱ستمبر تک افغانستان سے اپنی تمام افواج واپس بلا لیں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور نیٹو نے ۲۰ سال پہلے افغانستان پر سلامتی کے قیام کے نعرے کے ساتھ حملہ کیا تھا، لیکن افغانستان کے حالات آج اس سے کہیں زیادہ بدتر ہیں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں