حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 8 آگوست , 2022 خبر کا مختصر لنک :

فرانس کی میزبانی، بن سلمان کے چہرے سے “قاتل” ہونے کا دھبہ نہیں مٹا سکتی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہےکہ فرانس حکومت انسانی حقوق کے تقاضوں کو نظر انداز کر رہی ہے ، اسی لیے  اس نے محمد بن سلمان جیسے قاتل کا خیرمقدم کیا ہے، لیکن اس کی یہ میزبانی بن سلمان کے قاتل ہونے کی حقیقت کو نہیں چھپا سکتی۔


ایجنسی  فرانس پریس (AFP)کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون جلد ہی محمد بن سلمان کی میزبانی کریں گے۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے اس دعوت  کے نامناسب ہونے پر کی جانے والی نکتہ چینیوں  کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل اگنیس کالمارڈ نے ایجنسی  فرانس پریس (AFP) کو بتایا: “جمال خاشقجی اور ان جیسے لوگوں نے ہماری دنیا کے لیے جو پیغام چھوڑا ہے اس کی وجہ سے مجھے اس ملاقات سے گہرا دکھ پہنچا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ محمد بن سلمان انتہائی ہٹ دھرم شخص ہے جو  کسی قسم کی مخالفت کو برداشت نہیں کرتا۔

اگنیس کالمارڈ ،جوجمال  خاشقجی کے قتل کے وقت اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے تھے، کہتے ہیں: “محمد بن سلمان کا دورہ فرانس ہو یا جوبائیڈن کا دورہ سعودی عرب، اس طرح کے دورے کسی بھی حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتے، جبکہ حقیقت یہ ہے محمد بن سلمان ایک قاتل کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

شریک یي کړئ!