حصہ : بین الاقوامی -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 8 فوریه , 2023 خبر کا مختصر لنک :

سال 2022ء کو روہنگیا کے مسلمانوں کیلئے خونی سال قرار دے دیا

آریانانیوز: ہیومن رائٹس واچ میں ایشیاء کے قائم مقام ڈائریکٹر نے 2022ء کو روہنگیا مسلمانوں کیلئے 2014ء کے بعد خونی سال قرار دیا ہے۔


الین پیرسون نے عربی21 کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران تقریباً 350 روہنگیا مسلمان سمندر میں مارے یا لاپتہ ہو چکے ہیں، مزید کہا کہ 3500 سے زیادہ روہنگیا افراد نے بحیرۂ انڈمان اور خلیج بنگال کو عبور کرنے کی کوشش کی، اس تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ میں ایشیاء ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے اقوام متحدہ اور متعلقہ حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم اور بغاوت کے بعد سے منظم ہونے والے جرائم کے مرتکب افراد سے نمٹنے کیلئے بہتر اقدامات کریں۔

ذرائع ابلاغ نے مزید کہا کہ حکومتوں کو انصاف کے حصول کیلئے تمام راستے تلاش کرنے چاہئیں اور انسانیت کے خلاف جرائم، جنگی جرائم اور نسل کشی کیلئے میانمار کی سیکورٹی فورسز کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور سزا دینی چاہیئے، کیونکہ روہنگیا (مسلمانوں) کی آزادی کا تعلق میانمار کی آزادی سے ہے اور دونوں جرنیلوں کے احتساب اور فوج کے استثنیٰ کے خاتمے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں