بنگلہ دیش میں حالات زندگی سے غیر مطمئن روہنگیا پناہ گزینوں کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بنگلہ دیش کے ایک دور جزیرے پر زنگی گزارنے والے روہنگیا مسلمان مہاجرین کا کہنا تھا کہ جمعہ رات کے دن اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی ٹیم تک رسائی نہ ہونے کے خلاف احتجاج کے دوران انہیں لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور زخمی کردیا گیا تھا۔
اس خبر کے مطابق، اقوام متحدہ کی ہائی کمشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے دو رکنی وفد اور بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے پیر کے روز بھاسان چار دورہ کیا۔ بنگلہ دیش نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میانمار سے فرار کرنے والے ۱۰ لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں میں سے ایک لاکھ افراد کو اس جزیرے میں منتقل کیا جائے گا ۔
یہ بات واضح رہے کہ میانمار کی فوج کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد مسلمان آبادی کا ایک بڑا حصہ بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوگیا تھا۔ بنگلہ دیشی حکومت پناہ گزینوں کی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان پناہ گزینوں کو دور دراز مضافاتی علاقوں اور جزیروں میں منتقل کر کے آباد کیا جائے۔