اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امداد (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ صوبہ ہرات میں زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں موسم سرما کے لیے مزید پائیدار پناہ گاہوں کی ضرورت ہے۔
او سی ایچ اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہرات کے زلزلوں سے متاثر ہونے والے ایک لاکھ 14 ہزار افراد کی مدد کے لیے کم از کم 93.6 ملین ڈالر کی درکار ہے۔
یاد رہے اقوام متحدہ کے ہیومینیٹیرین کوآرڈینیٹر ڈینیئل پیٹر اینڈریس نے حال ہی میں ہرات میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کوششوں کی حمایت پر زور دیا۔