حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : چهارشنبه, 20 جولای , 2022 خبر کا مختصر لنک :

فیس بک کی جانب سے طالبان میڈیا کے سوشل پیج بلاک

طالبان نے "افغانستان قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن" کے سوشل پیج کی بندش کو میڈیا کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی اور آزادی اظہار کے خلاف قرار دیا ہے۔


فیس بک سوشل نیٹ ورک نے “افغانستان قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن” اور “باختر” نامی سرکاری خبر رساں ادارے کے پیجز کو بلاک کر دیا ہے۔  اس انٹرنیٹ نیٹ ورک ویب سایٹ نے ان پیجز کے ذریعے، یا ان سوشل نیٹ ورک میں طالبان کی حمایت میں کسی بھی میڈیا کی اشاعت کو ممنوع قرار دیا ہے۔

جہاں طالبان اپنے زیر کنٹرول میڈیا کے سوشل نیٹ ورک کی بندش پر فیس بک انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اس عمل کو اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں، وہیں اقتدار حاصل کرنے کے بعد انہوں نے خود افغانستانی میڈیا پر وسیع پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

افغانستانی حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستانی میڈیا کا آدھا حصہ بند ہو گیا ہے اور طالبان کے خوف سے بہت سے صحافیوں نے یا ملک چھوڑ دیا، یا کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

شریک یي کړئ!

دیدگاه ها بسته شده است

منتخب خبریں

تازہ ترین خبریں