افغانستان امن کے امور کے لیے سابقہ امریکی نمائندے نے کہا ہے کہ، اشرف غنی سمجھتے تھے کہ امریکہ افغانستان سے کبھی نہیں نکلے گا۔
افغانستان امن کے امور کے لیے سابقہ امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے سی این این نیٹورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ، سابقہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ ہم افغانستانی جنگ کے فاتح نہیں ہو سکتے ہیں۔
خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان کی جنگ تینوں حالیہ امریکی صدور کے نقطہ نظر سے، اس ملک کے لیے سازگار نہیں تھی۔
انہوں نے وضاحت کی: افغانستان میں امن کے حوالے سے بنیادی مسئلہ حکومت اور طالبان کا ایک دوسرے سے دور ہونا تھا۔ اگرچہ بعد میں افغانستانی حکومت امن مذاکرات میں شامل ہوئی تھی، لیکن افغانستان کے صدر کا خیال تھا کہ امریکہ کبھی بھی افغانستان سے نہیں جائے گا۔
اسی انٹرویو کے ایک اور حصے میں خلیل زاد نے کہا ہے کہ، کابل کی شکست کے وقت غنی کو طالبان کا خوف تھا، لیکن وجہ کوئی بھی ہو، انہوں نے عوام کو تنہا چھوڑ دیا تھا۔