حصہ : افغانستان -+

زمان اشاعت : دوشنبه, 30 می , 2022 خبر کا مختصر لنک :

القاعدہ رہنما کی طالبان رہنما سے تجدید بیعت

آریانانیوز: اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، القاعدہ اور طالبان رہنماؤں سے نزدیک ذرائع سے خبر ملی ہے کہ طالبان کی فتح کے بعد، القاعدہ کو مزید سہولت میسر ہوئی ہے۔


۲۵ صفحات پر مشتمل اس رپورٹ کہ ایک حصے میں اشارہ دیا گیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے طالبان رہنما ہیبت اللہ اخندزادہ سے اپنی بیعت کی تجدید کی۔

اس رپورٹ کی بنیاد پر، طالبان دہشت گرد گروہوں بشمول القاعدہ کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتے رہتے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل طالبان ارکان کو بھی طالبان کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل، اس خطے کے اور دنیا بھر کے بعض خبر رساں اور انٹیلی جنس ذرائع نے افغانستان میں القاعدہ کی واپسی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

کچھ امریکی افواج کے حکام نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں یہ گروہ افغانستان سے باہر حملے کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

شریک یي کړئ!
[bws_google_captcha]

منتخب خبریں