آسٹریلوی فوج کے ایک سابق وکیل کو افغانستان میں جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے پر پانچ سال آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
آسٹریلوی فوج کے سابق وکیل ڈیوڈ میک برائیڈ کو افغانستان میں اپنی اسپیشل فورسز کے ‘جنگی جرائم’ کے بارے میں خفیہ فوجی دستاویزات صحافیوں کو فراہم کرنے پر پانچ سال آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
آسٹریلوی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ میک برائڈ نے جو دستاویزات لیک کی ہیں ان سے آسٹریلیا کی سلامتی اور دفاع کو خطرہ لاحق ہے۔